لاہور(ممتاز نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےکہاکہ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے،اچھے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں،چوہتر سال بعدپاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے، پیرکوپریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے،
سسکتی معیشت کو بحال کرنا ہے،2018میں صفر لوڈ شیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے،صحت کارڈ مسلم لیگ ن کا2016کاپراجیکٹ تھا،صحت کارڈ کوانصاف کارڈ بنادیاگیا،حقائق بتائوں گااورثبوت بھی پیش کروں گا،پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں کینسرسمیت تمام دوائیں مفت فراہم کی جارہی ہیں ،
کبھی ایسی بات نہیں کروں گاجس سے شرمندگی ہو،جب تک پنجاب کاوزیراعلیٰ ہوں آپ سے سچی بات کروں گا،انہوں نےکہاکہ کبھی اخلاقیات سے گری ہوئی بات نہیں کرتا،عوام کوبتاناچاہتاہوں کہ کبھی ملک کی تاریخ میں ایسے بحران نہیں آئے









