بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ: پولیس پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے رپورٹ ہوئے جس میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکا قمبرانی روڈ کے نزدیک اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسرا دھماکا، جو ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، اسی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب شرپسند عناصر نے پہلے دھماکے کی جگہ کی طرف جانے والی سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پولیس کے مطابق گاڑی آئی ای ڈی دھماکے سے محفوظ رہی اور تمام سی ٹی ڈی اہلکار خیریت سے ہیں، آئی ای ڈی ایک موٹر سائیکل میں نصب تھی اور اسے ریموٹ کے ذریعے دھماکے سے اڑایا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یاد رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور دہشت گردوں نے اپنے حملوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں ضلع کچھی کے مچھ ٹاؤن میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جب کہ ایک اور دو دھماکے ضلع مستونگ کے میجر چوک میں ہوئے، جس کے بعد مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اسی ہفتے جعفر ایکسپریس بولان پاس کے علاقے سے گزرتے ہوئے مسلح حملے سے محفوظ رہی، یہ واقعہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ٹرین پر ہونے والا چھٹا حملہ تھا۔

30 ستمبر کو کوئٹہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک گلی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔