رواں سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے مکہ مکرمہ کی ایک شاندار تصویر خلا سے شیئر کی ہے، جو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہے۔
ڈونلڈ پیٹٹ نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہونے کے ناطے خلا سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا نظر آ رہا ہے، جس نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔
یہ منفرد منظر نہ صرف سائنس اور فلکیات کے شوقین افراد بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا ہے۔









