بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کی اے آئی ٹیکنالوجی پر عالمی انحصار بڑھانے کی کوشش کا خدشہ، امریکی ارکان کانگریس کی رپورٹ جاری

امریکی ایوانِ نمائندگان کے 2 ری پبلکن ارکان نے خبردار کیا ہے کہ چین مصنوعی ذہانت (AI) کی ٹیکنالوجی کے ذریعے دوسرے ممالک کو اپنے اوپر انحصار کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کم لاگت والے اے آئی نظاموں کی تیاری اور فروغ میں مدد دی جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین اینڈریو گاربارینو اور چین سے متعلق خصوصی کمیٹی کے چیئرمین جان مولینار نے جمعے کو ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی، جس میں امریکی حکومت کو متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایسے امریکی اداروں اور کمپنیوں کو وفاقی کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی دینی چاہیے جو اوپن ویٹ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز تیار کر رہی ہیں۔ ان نظاموں کے بنیادی اجزا عوامی طور پر دستیاب ہوتے ہیں، جنہیں صارفین ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:حکومت نے اگلے 3 دن کیلئے پٹرول سستا کردیا،نوٹیفکیشن جاری

ارکانِ کانگریس کے مطابق کم لاگت اور قابلِ ترمیم اے آئی ٹیکنالوجی کی تیاری سے امریکا عالمی سطح پر اپنی مسابقت برقرار رکھ سکتا ہے اور دوسرے ممالک کو چینی ٹیکنالوجی پر انحصار سے بچنے کے متبادل فراہم کر سکتا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کا دورہ کیا اور 18 نومبر کو شین ژین ہوائی اڈے پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ٹرمپ چین میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کے 33ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے۔