بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کے نوجوان ڈرائیور سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ میں ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈ میں طے کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین کے پاس تھا، جس نے 2022 میں یہی فاصلہ 1 منٹ اور 15 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔
سلطان گولڈن کی اس کامیابی نے نہ صرف سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ ریورس ڈرائیونگ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کر دیا۔ ان کی اس غیر معمولی مہارت کو موٹر اسپورٹس کے حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ کارنامہ پاکستانی ٹیلنٹ کی ایک اور روشن مثال ہے، جس نے عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا۔