پاکستان نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے، جس میں نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور نہ صرف صومالیہ بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ صومالیہ کی وحدت اور خود مختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کی حمایت نہ کرے۔ ساتھ ہی پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقوق کا بھی دوبارہ اعادہ کیا، اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔ پاکستان نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مکمل طور پر مسترد کیا۔









