بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصطفیٰ کمال: اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے بیماری سے بچاؤ ضروری ہے

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اسپتالوں پر بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کے لیے سب سے اہم قدم یہ ہے کہ لوگوں کو بیماری سے محفوظ رکھا جائے۔
اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اور حکومت صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے صحت کا نظام قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اور اگر ہیلتھ سیکٹر کو درست سمت نہ دی گئی تو یہ نیشنل کرائسز کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔