بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے ملٹری کورٹ سے ملنے والی سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے تصدیق کی کہ اپیل 27 دسمبر کو دائر کی گئی، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ فیڈرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کے غلط استعمال، اور پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات پر 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 11 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تحقیقات کا آغاز 12 اگست 2024 کو کیا گیا اور تقریباً 15 ماہ کی تفتیش کے بعد سزا سنائی گئی۔
قانون کے مطابق، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعہ 133بی کے تحت سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 40 دن کی مہلت حاصل تھی۔ اپیل کا جائزہ آرمی چیف کی جانب سے قائم کی گئی کورٹ آف اپیلز کرے گی، اور پھر آرمی چیف کے اختیار میں ہے کہ وہ اپیل کو منظور، مسترد، معطل یا اس میں ترمیم کر دیں۔
ذرائع کے مطابق اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیض حمید کو غلط بنیادوں پر سزا دی گئی، پراسیکیوشن اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی اور ٹرائل کی شفافیت کو نظر انداز کیا گیا۔