بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی اے اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مانچسٹر کے بعد اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں بھی بحال کر رہا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی، اور یہ پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ لندن کا روٹ چھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، اور یہ پی آئی اے کا پہلا بین الاقوامی اور انتہائی مقبول روٹ بھی ہے۔
پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازوں کا افتتاح کیا تھا، جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچی تھی۔