پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن پر ایک حادثے سے بچ گئی جب ٹرین کے دو حصے الگ ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ٹرین کو آپس میں جوڑنے والے کلپنگ کھل گئے جس کے نتیجے میں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ اس واقعے سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی کا کہنا تھا کہ ٹرین میں معمولی خرابی ہوئی، اور پریشر پائپ نکل جانے کے سبب یہ مسئلہ پیدا ہوا۔
ریلوے انتظامیہ اور عملہ مرمت کے کام میں مصروف ہیں، اور کچھ دیر میں ٹرین کو دوبارہ روانہ کر دیا جائے گا تاکہ مسافر اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم، مسافر محفوظ








