بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلدیاتی انتخابات پر پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

پاکستان تحریک انصاف میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جس کے باعث پارٹی قیادت کو دباؤ کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے ریجنل صدور کو اعتماد میں لیے بغیر اپنی صوابدید پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، جس پر پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ احتجاج بڑھنے پر سلمان اکرم راجا نے قائم کیا گیا پارلیمانی بورڈ ختم کر دیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا پارلیمانی بورڈ پارٹی آئین کے مطابق تشکیل دیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے بورڈ میں ریجنل صدور، ٹکٹ ہولڈرز، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو نمائندگی دی جائے تاکہ فیصلے مشاورت سے ہو سکیں۔
پی ٹی آئی قیادت نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے آج نیا پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کے اندر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔