بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، روٹ اور سہولیات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی میں آج سے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جسے فی الحال آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا، تاہم سندھ حکومت کا اعلان ہے کہ اسے بعد میں شہر بھر میں توسیع دی جائے گی۔
پیپلز بس سروس کے آپریشن منیجر عبد الشکور نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پانچ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ ان بسوں کا روٹ ملیر سے فوارہ چوک، شاہراہ فیصل تک مقرر کیا گیا ہے۔ ہر بس میں 120 مسافروں کے لیے نشستیں موجود ہیں، جبکہ خواتین کے لیے علیحدہ حصہ مخصوص کیا گیا ہے۔
بس کی اوپری چھت کو کھولنے اور بند کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے تاکہ مسافر موسم کے حساب سے لطف اندوز ہو سکیں۔ حفاظت کے لیے بس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اور آگ لگنے کی صورت میں اسے بجھانے کے آلات بھی موجود ہیں۔
عبد الشکور نے مزید بتایا کہ یہ بسیں مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ ہیں تاکہ گرمی کی شدت میں مسافروں کو راحت فراہم کی جا سکے۔ ڈبل ڈیکر بسوں کا کم از کم کرایہ 80 روپے اور زیادہ سے زیادہ 120 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بسیں صبح سے رات تک چلائی جائیں گی، اور ابتدائی مرحلے میں سروس آزمائشی بنیادوں پر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کی کامیابی کے بعد مزید ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کے دیگر روٹس پر بھی متعارف کروائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر اور آرام دہ سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔