بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حج 2026 کے لیے لازمی تربیتی پروگرام: وفاقی حکومت نے شیڈول جاری کر دیا

حج 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے عازمینِ حج کے لیے لازمی تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ تربیتی پروگرام یکم جنوری 2026 سے شروع ہوگا، جس کا مقصد عازمین کو حج کے مناسک اور انتظامی امور سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ہے۔
وزارت کے اعلامیے کے مطابق تربیتی پروگرام کا آغاز یکم جنوری کو اسلام آباد سے کیا جائے گا، جس کے بعد یہ کیمپ مرحلہ وار مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔
2 جنوری کو ایبٹ آباد،
3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ اور کوٹلی (آزاد کشمیر)،
4 جنوری کو میرپور (آزاد کشمیر)، ٹنڈو محمد خان اور خیرپور میں تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔
اسی طرح 5 جنوری کو راولاکوٹ، بدین اور نوشہرو فیروز میں تربیتی پروگرام منعقد ہوگا، جبکہ فروری 2026 تک ملک کے مختلف اضلاع میں مزید تربیتی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزارتِ مذہبی امور نے بتایا ہے کہ تربیتی پروگرام کا مکمل شیڈول ’’پاک حج 2026‘‘ موبائل ایپ، سرکاری ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے عازمین تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ہر فرد بروقت معلومات حاصل کر سکے۔
واضح رہے کہ یہ تربیتی پروگرام حج پر جانے والے تمام عازمین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ وہ حج کے مناسک، قواعد و ضوابط اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور اپنے مقدس سفر کو آسان اور منظم بنا سکیں۔