بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعید احمد میتلا قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ مقرر

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سعید احمد میتلا کو قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی منظوری سے عمل میں آئی ہے۔
سابق سیکرٹری جنرل طاہر حسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے تھے، جس کے بعد یہ ذمہ داری سعید احمد میتلا کو سونپی گئی۔
سعید احمد میتلا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر ترین افسران میں شامل ہیں اور اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کے ساتھ ساتھ پرنسپل سیکرٹری ٹو اسپیکر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔ ان کے وسیع انتظامی تجربے کے پیش نظر انہیں یہ اہم عہدہ سونپا گیا ہے۔