راولپنڈی:(نیوزدیسک)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مزدور دوست اقدامات کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کی نگرانی میں ریلوے قلیوں اور کلاس چہارم ملازمین میں 225 راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے محنت کش طبقے کی فلاح ان کی اولین ترجیح ہے اور راشن بیگز کی فراہمی ماہانہ بنیادوں پر جاری رہے گی۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ریلوے قلیوں اور کلاس چہارم ملازمین ریلوے کا اہم اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ راشن بیگز کی تقسیم پر ریلوے قلیوں اور کلاس چہارم ملازمین نے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اظہارِ تشکر کیا۔
ریلوے قلیوں کا کہنا ہے کہ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی ہمارے مسائل سے باخبر ہیں اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔









