اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے سے متعلق ڈیڈلائن کل 15 جنوری کو ختم ہو جائے گی۔
ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ شہری کل تک ہر صورت اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 سینٹرز سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے ہیں۔ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 965 گاڑیوں کو ٹیگ جاری کیے گئے۔
منٹوں میں گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانے کا آسان طریقہ
انہوں نے مزید کہا کہ کل ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور ناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے لیے ریڈرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔









