بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش

لاہور(نیوزڈیسک) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں زیرِ تعلیم ہے۔

واقعے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر میو اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جہاں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہے۔

انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی ذہنی صحت کے پیش نظر ماہرِ نفسیات اس کی نگہداشت کر رہے ہیں۔