بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برفباری، پاک فوج کی بروقت کارروائی، کوٹلی نکیال زمینی رابطےبحال

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) کوٹلی اور نکیال کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث پھنسے شہریوں کے انخلاء کے لیے پاک فوج نے بروقت ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا۔ پاک فوج کی جانب سے جندروٹ اور پیر نسورہ میں جاری امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں کوٹلی تا نکیال سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کو خوراک اور دیگر ضروری امدادی اشیاء فراہم کیں جبکہ پیر نسورہ میں متعدد خاندانوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ برفباری کے دوران سڑکوں پر پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو پیٹرول بھی فراہم کیا گیا تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی رابطے بحال ہوئے۔ پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ سخت موسمی حالات کے باوجود عوام کی خدمت اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔