بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا، موسم گرما کے دوران کرونا وائرس کی نئی اقسام خطرہ بن گئیں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے نئے کیسز میں 70 فیصد سے بھی زائد اومی کرون کے تازہ ترین اور سب سے متعدی ذیلی ویرئنٹ بی اے 5 اور بی اے 4 ہیں جس کے سبب ملک بھرمیں کیسز اور اسپتالوں میں داخلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امراض کی روک تھام اور تدارک کے امریکی مراکز کے مطابق بی اے 5 سب سے غالب ویرئنٹ ہے اور 2 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں نئے کیسز میں یہ تقریبا 54 فیصد کے مساوی تھا۔ دوسرا انتہائی تیزی سے منتقل ہونے والا سب ویرئنٹ بی اے 4 تقریبا 17 فیصد زائد ہوگیا ہے۔