بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیٹے کی شادی پر تصاویر نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کا جواب: تصویر کی نہیں، دل جڑے ہونا چاہیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں اہلیہ کے ساتھ کم تصاویر نظر آنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اٹھنے والے سوالات پر وضاحت پیش کی۔
حال ہی میں جنید صفدر کی شادی ہوئی، جس کی تقریب کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، لیکن زیادہ تر تصاویر میں مریم نواز نظر آئیں اور کیپٹن صفدر کی موجودگی کم دیکھی گئی۔ اس پر صارفین نے سوال کیا کہ بیٹے کی شادی پر میاں بیوی کی ایک ساتھ تصاویر کیوں نہیں ہیں۔
کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا:”تصویروں کی بات نہیں، دل جڑے ہونے چاہیے۔ ہمارا دل بہت جڑا ہوا ہے۔ وہاں دھڑکتا ہے تو یہاں پمپنگ ہوتی ہے، یہاں دھڑکتا ہے تو وہاں پمپنگ ہوتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “اگر آپ چاہتے ہیں تو میں آج ہی مریم کے ساتھ کھڑا ہو کر تصویر بھیج دوں گا۔ جن لوگوں نے شادی پر تنقید کی، میں ان کے لیے دعا کروں گا کہ اللہ ان کے گھر بھی خوشیاں لائے۔ میں ناقدین اور مبارکباد دینے والوں دونوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”
یہ بیان کیپٹن صفدر کے منفرد اور مزاحیہ انداز کے ساتھ سامنے آیا، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا۔