بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

گل پلازا واقعے کی انکوائری رپورٹ غیر اطمینان بخش ہوئی تو جوڈیشل انکوائری کرائیں گے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازا واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد منظرِ عام پر آ سکتی ہے، اور اگر رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوراً جوڈیشل انکوائری کرائی جائے گی۔
نجی میڈیاکے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ میں نامزد کیے گئے کسی بھی ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
شرجیل میمن نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت گل پلازا کو دوبارہ تعمیر کرے گی، اور یہاں پہلے جتنی دکانیں تھیں، وہی دوبارہ قائم کی جائیں گی۔ اس تعمیراتی عمل میں کم از کم دو سال کا وقت لگ سکتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایس او پیز پر بات چیت کر رہا ہے، اور جہاں ایس او پیز مکمل نہ ہوں گی، ان مارکیٹوں کو بند کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ تاجروں کو قریبی پلازوں میں دکانوں میں شفٹ کیا جائے گا، اور حکومت کا پہلا مقصد لوگوں کی جانوں کا تحفظ اور تاجروں کی بحالی ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے