بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ، جدید جنگی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد (طارق محمود سمیر)
چیف آف ڈیفنس اسٹاف و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بالخصوص ملٹی ڈومین وارفیئر کے لیے کی جانے والی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں منعقدہ ہائی انٹینسٹی فیلڈ ایکسرسائز “اسٹیڈ فاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ کیا۔ مشق میں جدید ٹیکنالوجیز بشمول بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرونز)، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جو پاک افواج کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
مشق کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ درجے کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے اور جدید ٹیکنالوجی مستقبل کے میدانِ جنگ کا تعین کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں تکنیکی manoeuvres روایتی جسمانی manoeuvres کی جگہ لے لیں گی، جس کے لیے پاک افواج میں تمام سطحوں پر فکری اور ذہنی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک افواج جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنانے، اختراع، مقامی پیداوار اور حالات کے مطابق مطابقت کے عمل پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب کا افتتاح کیا، جس کا مقصد بالخصوص جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا اور معیاری تعلیم کے فروغ اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
سپہ سالار نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال اور مرمت کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی، مقامی وسائل اور مؤثر لاجسٹک سپورٹ کے ذریعے جنگی صلاحیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
بہاولپور گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر بہاولپور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ سپہ سالار نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے