بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بانی کو آنکھ میں انفیکشن نہیں، سینٹرل ریٹینا وین آکلوژن ہے: ڈاکٹر خرم مرزا

اسلام آباد ( طارق محمود سمیر)بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا نے فیکٹری ناکہ کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بانی کو آنکھ میں کوئی انفیکشن نہیں بلکہ انہیں سینٹرل ریٹینا وین آکلوژن (CRVO) کا مسئلہ درپیش ہے۔
ڈاکٹر خرم مرزا کا کہنا تھا کہ یہ ریٹینا سے متعلق بیماری ہے اور اس کی مکمل نوعیت معائنہ کیے بغیر بتانا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق جن ڈاکٹرز نے اب تک بانی کا علاج کیا ہے، انہوں نے درست علاج کیا ہے، تاہم وہ خود اس کی تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ CRVO کے علاج میں بنیادی طور پر آنکھ کے اندر انجیکشن لگانے کی ضرورت ہوتی ہے، جو کسی عام جگہ پر نہیں بلکہ صرف اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ہی لگایا جا سکتا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق بانی کو ایک انجیکشن لگ چکا ہے، جبکہ عموماً ایک ماہ بعد دوسرا اور پھر تیسرا انجیکشن درکار ہوتا ہے۔ بعض کیسز میں مزید انجیکشنز اور لیزر ٹریٹمنٹ کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
ڈاکٹر خرم مرزا کے مطابق اصل صورتحال آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد ہی واضح ہو سکتی ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ریٹینا میں سوجن کتنی ہے اور علاج کی فوری ضرورت کس حد تک ہے۔ بروقت اور درست علاج پلان کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریٹینا کے ماہر ہیں اور معائنے کے بعد ہی کسی علاج کی تجویز دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مطابق CRVO میں کوئی آپریشن نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک مسلسل علاج کا عمل ہے جس میں بعض اوقات تین سال تک باقاعدہ فالو اپ ضروری ہوتا ہے۔ اس بیماری میں آنکھ میں خون کی روانی متاثر ہو جاتی ہے اور آنکھ کا پریشر بڑھ سکتا ہے، جبکہ بلڈ پریشر اور ذہنی دباؤ بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔
ڈاکٹر خرم مرزا نے خبردار کیا کہ اگر CRVO کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو بینائی متاثر ہو سکتی ہے، اسی لیے مریض کا ریگولر چیک اپ بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں موجود تشخیصی سہولیات اور ٹیسٹ یہاں ممکن نہیں، اس لیے مکمل تشخیص کے لیے اسپتال کا ماحول ضروری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ بانی کے معائنے کے لیے ضروری آلات ساتھ لائے ہیں، تاہم مکمل سامان لانا ممکن نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق بانی کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد ہی یہ طے ہو سکے گا کہ انہیں کس نوعیت کے علاج کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے