بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں: فوجی قافلے کی آمد پر دفعہ 144 نافذ، نقل و حرکت پر پابندی

بنوں میں فوجی قافلے کی آمد کے پیش نظر ضلع کے متعدد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت شہریوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد فہیم خان کے مطابق کوٹکہ، اکبر علی خان، جھنڈو خیل، سدا خیل اور دیگر علاقوں میں یہ پابندیاں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک برقرار رہیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔