اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ جرمنی کا فیصلہ وہ 13 سے 15 فروری تک جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔ذرائع
وزیراعظم شہباز شریف کے امراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیر اطلاعت اور رشیات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی بھی اس دورے میں ہمراہ ہوں گے وزیراعظم اس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور سائیڈ لائن میں ان کی کئی عالمی لیڈوں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔ کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور علاقائی و عالمی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون، اقتصادی استحکام اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ وزیراعظم کے دورے کو پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کا13 تا 15 فروری جرمنی کے سرکاری دورے کا فیصلہ








