بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی دہشتگرد اور اسکے سہولتکار کو نہیں بخشا جائیگا، آئی ایس پی آر

کوئٹہ (طارق محمود سمیر)  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ کوئٹہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال اور داخلی سلامتی کے سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ۔ بھارتی سپانسرڈ بین الاقوامی طور پر نامزد دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے حالیہ دہشت گرد حملوں پر بریفنگ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بریفنگ میں سکیورٹی فورسز کے بروقت اور جارحانہ ردِعمل سے آگاہ کیا گیا۔
کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر دہشت گردوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کسی بھی بہانے سے تشدد اور دہشت گردی کو جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانیوں کو سراہا سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زخمیوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی آرمی چیف کا مادرِ وطن کو غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے والے جوانوں کہ بہادری اور استقامت کو خراجِ تحسینکوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔