بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب و ریلیاں
کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے مختلف شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد۔ بھارت کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیاگیا کہ بلوچستان کے غیورعوام کا کشمیروں اور افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی، شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی تسلط کی شدید مذمت کی اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ بلوچستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریلیوں میں بلوچستان کے عوام کی بھرپور شرکت نے بھارت اور اسکی پراکسی فتنہ الہندوستان کو واضح پیغام دیاہے کہ دہشتگردوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گےقلات ، مستونگ اورخاران میں پرچم کشائی کی شاندار تقاریب ، قرآن خوانی کا بھی اہتمام ،شہدائے آزادی کشمیر کیلئے دعائیں ۔ کوئٹہ ، قلات ، خاران ، ڈیرہ بگٹی ،گوادر، تربت،کیچ،سبی اور کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، ہزاروں افراد کی بھرپور شرکت ۔قلات اور مستونگ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد،سول سوسائٹی ،طلبہ اور شہریوں کی شرکت۔