بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چمن، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

 

روغانی (نیوزڈیسک) چمن میں یونین کونسل روغانی کےعلاقے میں انسداد پولیوٹیم پرحملہ،سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا

تفصیلات کےمطابق پولیومہم کےدوران نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا،حملے کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا،ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق پولیو ٹیم انسداد پولیو مہم میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نظام الدین موقع پر شہید ہوگیا۔

پولیو ٹیم گھر کےاندربچوں کوپولیو ویکسین پلانے کے باعث محفوظ رہی،شہید پولیس اہلکارکی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیےسول اسپتال چمن منتقل کردی گئی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا،ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق واقعہ کےبعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔