بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایلون مسک کے مطابق دولت سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی

دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے حال ہی میں ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں بتایا کہ دولت خوشی نہیں خرید سکتی۔
مسک نے پوسٹ میں لکھا: “جس کسی نے بھی کہا کہ دولت سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی، وہ واقعی جانتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔” ان کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو کر صارفین کی توجہ حاصل کی اور مختلف مزاحیہ میمز اور تبصرے سامنے آئے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ دولت خوشی کی ضمانت نہیں، مگر اس کی کمی روح پر اثر ڈال سکتی ہے۔ ایک صارف نے مذاقاً کہا کہ انہیں 10 لاکھ ڈالر بھیجیں تاکہ وہ اس بات کو سمجھ سکیں، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ “کرایہ ادا کر دینے کے بعد فلسفی بننا آسان ہوتا ہے۔”
دوسری جانب، کئی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ خوشی دولت سے زیادہ ہے اور کسی کی مدد کرنے سے بھی ملتی ہے، اور مسک اربوں افراد کی مدد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ایلون مسک کی دولت نئے ریکارڈ قائم کر رہی تھی۔ فوربز کے مطابق وہ حال ہی میں دنیا کے پہلے شخص بنے جن کی مجموعی دولت 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی، اگرچہ اب یہ رقم کچھ کم ہو چکی ہے۔