کولمبو(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں امریکی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر امریکی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف گزشتہ ورلڈکپ کی جیت یادگار تھی، اچھی ٹیم کے خلاف جیت کےلیے ہرشعبہ میں پرفارم کرناہوگا۔
پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم پچھلے چند ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ مومنٹم کو برقرار رکھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔









