بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جینیاتی تبدیل شدہ خنزیر کے مزید دو دل انسانوں میں منتقل

نیویارک(مانیٹرنگ نیوز) جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے دو دل مزید دو انسانوں میں لگائے گئے ہیں اور وہ مکمل طور پر کام کررہے ہیں،اس بات کا انکشاف نیویارک میں واقع لینگون ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ رابرٹ منٹگمری اور ان کے ساتھیوں نے کیا ، ان کے مطابق دونوں دلوںمیں انسانی جین داخل کئے گئے ہیں

جو ایک جانور کے دل کے انسان میں منتقل (زینوٹرانسپلانٹ) کو ممکن بناتے ہیں،ان میں سے ایک آپریشن جون کے وسط اور دوسرے قلب کی پیوندکاری 6 جولائی کو کیا گیا ہے اور دونوں دماغی طور پر مردہ ہوچکے تھے۔ ڈاکٹر رابرٹ نے بتایاکہ ہمیں انسانی سینے میں کسی جانور کا دھڑکتا دل دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے

لیکن یاد رہے کہ دونوں افراد دماغی طور پر مردہ قرارپاچکے ہیں جن کے لواحقین نے طبی تجربات کی اجازت دی ہے۔ دونوں افراد کے قبل وینٹی لیٹر پر دھڑک رہے تھے یہاں تک اب انہیں خنزیر کے دل لگادیئے گئے ہیں۔ تاہم انسانوں میں خنزیر یا کسی اور جانور کے دل کے عام منتقلی میں ابھی کئی برس لگ سکتے ہیں۔