لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک ا نصاف کی رہنماء ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہاسد عمر آج الیکشن کمیشن کے آفس گئے تھے،الیکشن کمیشن نے کہا پولنگ ایجنٹ باہر سے بٹھا سکتے ہیں،آر او کہتے تھے لوگ باہر سے آئیں گے تو جھگڑا ہو سکتا ہے،الیکشن کمیشن نے صرف 24 گھنٹے پہلے کہا کہ پولنگ ایجنٹس باہر سے لائے جا سکتے ہیں،
ہم نے الیکشن کمیشن کی غلطی کی نشاندہی کی،الیکشن کمیشن نے 40 لاکھ افراد کا انتقال کروا دیا،ہم نے جا کر کہا یہ لوگ زندہ ہیں، ،جمعہ کولاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد کاکہناتھاکہ یہ سب اقدامات دھاندلی قبل از انتخاب کے زمرے میں آتے ہیں، مسلم لیگ ن والے دھاندلی کے ماسٹرہیں ،
ہم چاہتے ہیں کہ صاف شفاف الیکشن ہوں،جمہوریت کی بنیاد صاف شفاف الیکشن پرہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس ہواجب الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم تیارنہیں،الیکشن کمیشن نے سارا سال اور کیا کام کرنا ہوتا ہے، انہیں تو تیار رہنا چاہئے،لاہور ہائی کورٹ کے بہت مشکور ہیں ہماری درخواست کی شنوائی ہوئی








