بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاستی اداروں پر الزامات: عدالت نے سہیل آفریدی کی گرفتاری اور پیشی کا حکم دے دیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سہیل آفریدی کی غیر حاضری کے باوجود ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
اس مقدمے کے تحت سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے قانونی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
عدالت کا یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات مکمل اور شفاف طریقے سے کی جائیں۔