ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جبکہ پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 116 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے صرف 5.1 اوورز میں حاصل کرلیا اور پہلی مرتبہ ہانگ کانگ سکسز کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
Congratulations, Champions 🇦🇫
Your Hong Kong Sixes 2026 – Champions, lift the ultimate trophy in style!🏆#TurnItUpToSix #HongKongSixes #M品牌活動#大型體育活動事務委員會#政府資助計劃 #MMarkEvents #MajorSportsEventsCommittee pic.twitter.com/C0Us5W75LN— Cricket Hong Kong, China (@CricketHK) November 1, 2026
دوسری جانب پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان کے 79ویں یومِ آزادی پر ترقی اور خوشحالی کا عزم، توانائی بحران کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ
پاکستان کی جانب سے کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 73 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار
ادا کیا۔
The 𝐏𝐥𝐚𝐭𝐞 𝐂𝐇𝐀𝐌𝐏𝐈𝐎𝐍𝐒 reign supreme 🇵🇰#TurnItUpToSix #HongKongSixes #M品牌活動#大型體育活動事務委員會#政府資助計劃 #MMarkEvents #MajorSportsEventsCommittee pic.twitter.com/EqLH4qBxtf
— Cricket Hong Kong, China (@CricketHK) November 1, 2026
پاکستان کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے پلیٹ فائنل 18 رنز سے جیت لیا۔
اس طرح ہانگ کانگ سکسز میں افغانستان نے پہلی بار ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی، جبکہ پاکستان نے پلیٹ فائنل میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا۔









