بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران 870 دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے “آہنی ہاتھوں” سے نمٹا جائے گا تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کی زندگی متاثر نہ ہو۔