فاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک(Ali Pervaiz Malik) نے کہا ہے کہ قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر ، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی۔
لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورت غیر یقینی ہے جس کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔
مزیدپڑھیں:فیلڈنگ کی غلطیوں نے فائنل میں شکست سے دوچار کیا،کوشال مینڈس
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ سے صورتحال کا کامیابی سے مقابلہ کیا، تیل کی قیمتیں شفاف طریقے سے مقرر کرتے ہیں۔
وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ غریب لوگوں کے لیے سبسڈی والا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں، قطر سے گیس آ رہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہےگی۔









