آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے نومبر 2026 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (LPG) کی قیمت میں 14.73 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 294.07 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173.86 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت اکتوبر کے 3,296.23 روپے کے مقابلے میں بڑھ کر نومبر میں 3,470.09 روپے ہوگئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ملک بھر میں ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کردیا
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، خصوصاً ان علاقوں کے رہائشیوں پر جہاں پائپ لائن کے ذریعے گیس دستیاب نہیں اور وہ ایل پی جی استعمال کرنے پر انحصار کرتے ہیں۔ موسم سرما کی آمد کے پیش نظر ان صارفین کو مزید اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔









