بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی آئینی عدالت میں آنکھوں کی 6/6 بینائی کا دلچسپ تبصرہ

وفاقی آئینی عدالت میں جوڈیشل الاؤنس کیس کی سماعت کے دوران آنکھوں کی 6/6 بینائی سے متعلق دلچسپ بات بھی سامنے آئی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ “وکیل صاحب، آپ دور سے فائل دکھا رہے ہیں، میری نظر 6/6 بھی ہو، تو بھی دور سے پڑھنا ممکن نہیں۔ وکلا شاید دوربین یا ٹیلی اسکوپ لے کر پڑھ سکتے ہوں، مجھ سے نہیں پڑھے گا۔”
جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ جوڈیشل الاؤنس کے کیسز کئی کیٹیگریز میں تقسیم ہیں، اور ایک سماعت میں اتنے طویل کیس کا فیصلہ ممکن نہیں ہے۔ ہر کیٹیگری کا کیس الگ الگ دیکھا جائے گا۔
بعد ازاں، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔