بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ آصف: ہم پڑوسی ہیں، اب کھلی جنگ ہوگی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی، یہ ہماری اپنی بہادر افواج ہیں۔ ہم تمہارے پڑوسی ہیں اور تمہاری اوقات جانتے ہیں۔ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اور اب تمہارے ساتھکھلی جنگ ہوگی، اب دمادم مست قلندر ہوگا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج سمندر پار کسی ملک کی نہیں بلکہ اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے والی افواج ہیں، جو بھارت کی پراکسی اور افغان جارحیت کو بھرپور طریقے سے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ توقع تھی کہ نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد امن قائم ہوگا اور طالبان عوامی مفاد کے لیے کام کریں گے، لیکن طالبان بھارت کے اثر و رسوخ میں آگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے دنیا بھر کے دہشت گردوں کو افغانستان میں اکٹھا کیا اور پھر انہیں ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا، جبکہ اپنی عوام کو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا۔
وزیر دفاع نے مزید واضح کیا کہ آج جب پاکستان پر جارحیت ہوئی تو پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔