بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک افغان سرحد پر صورتحال: افغان پوسٹیں قبضے میں، پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری

اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاک فوج نے افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔
پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغانستان کا جھنڈا احترام کے ساتھ اتارا اور قبضے میں آنے والی پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے جنگ کی سخت صورتحال میں بھی اپنے پیشہ ورانہ اور دینی اصولوں کو برقرار رکھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ جذبہ ایمانی سے سرشار افواج پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دے رہی ہیں، اور ملک کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔