چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان جہاں بھی ممکن ہو، اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن قائم رکھے گا، لیکن اس کے خلاف درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ہر دشمن کو انجام تک پہنچائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدوں پر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ان شاء اللہ قوم کی دعاؤں کے ساتھ ملک کا دفاع کریں گی، اور ہماری دعائیں و حمایت ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان زندہ باد!
واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی کارروائیوں میں اب تک 133 افغان طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پاک فوج نے 27 افغان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 7 پوسٹوں پر قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے۔
موثر جوابی کارروائی کے دوران 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور آرمی پرسنل کیریئرز (APCs) بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر: پاکستان کے خلاف کسی خطرے کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے








