بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وہ دن یاد رکھیں گے جب بلااشتعال حملہ کیا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان دہشت گردوں کو وہ دن یاد رہے گا جب انہوں نے بلااشتعال فائرنگ اور حملہ کیا۔ اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ افغان عبوری حکومت ان دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے جن پر پاکستان نے حال ہی میں کارروائی کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کے امن کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
وزیر مملکت نے واضح کیا کہ ملک میں دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا، “ہمارے نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے ہوئے، اسکول بسز پر حملے ہوئے، یہ سب پاکستان برداشت نہیں کرے گا۔ اس کا خاتمہ ہونا چاہیے اور اگر کوئی بھی طریقہ استعمال کرنا پڑا تو کیا جائے گا۔”
واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کیے گئے جوابی حملوں میں اب تک 133 افغان دہشت گرد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج نے 27 افغان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں اور 7 پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔ اس دوران 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کیے گئے۔