بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان رجیم کو بھی پاکستان کا بھرپور جواب، بھارت کو بھی دیا جا چکا ہے: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغان رجیم کو دی جانے والی کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان پر میلی نظر رکھنے والے ہر فرد کو جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی ہم نے پہلے منہ توڑ جواب دیا تھا اور اب افغان رجیم بھی اسی کا سامنا کر رہا ہے۔
ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ پاکستانی حکومت پہلے ہی ہر ممکن تیاری کر چکی تھی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے عمر کوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر بھی بات کی اور کہا کہ پولیس نے کورٹ کے آرڈر پر کارروائی کی، لیکن جس انداز میں یہ عمل ہوا، وہ کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیرِ داخلہ اور وزیرِ تعلیم سے رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کی ہیں۔
مراد علی شاہ نے یقین دلایا کہ وزیرِ داخلہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں خواتین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔