سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے کیے جانے والے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے ان ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی تھی، تاہم پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ تینوں مقامات پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں








