بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران میں امریکی آپریشن کی نگرانی صدر ٹرمپ کے ریزورٹ سے ہو رہی ہے

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایران پر جاری حملوں کی نگرانی کر رہے ہیں، اور یہ آپریشن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریزورٹ مارا لاگو سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ بھی اس وقت مارا لاگو میں موجود ہیں۔
دوسری جانب، جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح ایران پر اسرائیلی حملوں کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی اور جرمنی صورتحال پر یورپی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔