برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شامل نہیں ہے، تاہم وہ اس خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بھی خواہاں نہیں ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور برطانیہ ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق متاثرہ خطے میں موجود برطانوی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوبرا میٹنگ طلب کر لی ہے تاکہ ضروری اقدامات پر غور کیا جا سکے۔
برطانیہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شامل نہیں، کشیدگی بڑھانے سے گریز کا عندیہ








