بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملے کی تصدیق کی

ایران نے قطر میں العدید ائیربیس اور کویت میں السلیم ائیربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یو اے ای کے الدفرا ائیربیس اور بحرین کے بحری ائیربیس پر بھی حملے کیے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو ناکارہ بنایا۔
یو اے ای حکومت نے اس حملے کو قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ملک اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود جزوی طور پر عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں، جس کا مقصد مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اماراتی حکام نے اعلان کیا کہ ائیرلائنز متاثرہ مسافروں کو رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کریں گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔