بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قطر میں العدید امریکی اڈے پر دھماکوں سے ہلچل، ایمرجنسی سائرن بج اٹھے

قطر کے العدید امریکی اڈے پر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد اڈے کے قریب ایمرجنسی سائرن بج اٹھے اور حفاظتی اقدامات کو فوری طور پر بڑھا دیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری حکام نے شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے موبائل فون الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔
ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطری حکام نے بتایا کہ ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنانے میں قطری میزائل دفاعی نظام نے مؤثر کردار ادا کیا اور میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اور حفاظتی اہلکار الرٹ پر ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور تازہ ترین اطلاعات کے لیے صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔