بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان،رزمک سب ڈویژن میں ہیضہ کی وبابے قابو

شمالی وزیرستان (ہیلتھ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک سب ڈویژن کی تحصیل دوسلی میں ہیضہ کی وجہ سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین میں بچے، نوجوان اور بوڑھے شامل ہیں۔قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹر شمس داوڑ نے کہا کہ ہیضہ وبا پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔شمالی وزیرستان: دوسلی میں ایک ہفتے سے فری میڈیکل کیمپ قائم ہے۔قائمقام ڈی ایچ او نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان: فری میڈیکل کیمپ میں اب تک 700 مریضوں کا طبی معائنہ ہوا ہے۔شمالی وزیرستان: ہیضہ کے مریضوں کیلئے ادویات وافر مقدار میں پہنچائی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور مقامی ویلفیئر ادارے ملکر ہیضہ وبا سے نمٹ رہے ہیں۔