لوئردیر(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے لوئردیرمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام اورپاکستان کامقدمہ پوری دنیامیں لڑا۔
پہلے پاکستان میں ڈرون حملے ہوتے تھے اب دیکھ لیں ہم مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں ۔جب عمران خان آئے توحملے بندہوگئے۔فضل الرحمٰن نے کہاکہ عمران خان مغرب کوکیسے منع کرسکتے ہیں۔عمران خان نے پاکستانیوں کی غیرت کی بات کی ہے۔









